ابنا: پوليس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے يثرب گوٹھ ميں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ايک شخص کو قتل کرديا، لياري کے علاقے کلري ميں احمد شاہ بخاري روڈ کے قريب نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوگيا،ايم ايل او سول اسپتال ڈاکٹرآفتاب چنٹر کے مطابق مقتول کو پہلے تشدد کا نشانہ بنايا گيا،جس کے بعد 4 گولياں مار کر اسے قتل کيا گيا،قصبہ کالوني کے علاقے ميں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ايک شخص کو زخمي کرديا،ادھر پہاڑ گنج کے علاقے ميں فائرنگ سے خاتون اور بن قاسم موڑ کے قريب فائرنگ سے ايک شخص زخمي ہوا. نيو کراچي صباء سنيما کے قريب نوجوان کي تشدد زدہ لاش برآمد ہوئي جسے اغواء کے بعد گولي مار کر قتل کيا گيا ہے.
رينجرز نے قائد اعظم کالوني ميں جرائم پيشہ افراد کي موجودگي ميں ٹارگٹڈ اپريشن کے دوران چار افراد کو حراست ميں لينے کا دعوي? کيا ہے .
.......
/169